30 جنوری، 2013، 11:17 PM

کراچی

کراچی میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک

کراچی میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک

مہر نیوز- 30جنوری 2013ء: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی جگہ سے تین سو کلو سے زائد بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی میں 300 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنانے والے اہل کاروں کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ انڈس پلازہ کے نزدیک قائم منشیات فروشوں کے اڈے کے قریب ہوا، دھماکے میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا کام شروع کردیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تلاشی کے دوران جائے وقوعہ کے قریب کھڑی ٹیکسی سے تین سو کلو سے زائد وزنی بارودی مواد ملا جسے فوری طورپر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

News ID 1804564

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha